Monday, July 27, 2015
لبنان کے سابق وزیر ڈاکٹر فایز شکر صراحہ میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران اس وقت ماضی کے بدبخت کردار ابرھہ الحبشی کی روح حلول کر آئی کہ جب انہوں نے اپنے محبوب شامی صدر بشار الاسد کو گزند پہنچنے کی صورت میں 'کعبہ اللہ اور اس میں سب کچھ' تباہ کرنے جیسے یاوا گوئی شروع کر دی.
ڈاکٹر فایز نے لبنانی کابینہ میں وزیر رہنے کے ساتھ سات برس تک 'بعث پارٹی' کے علاقائی سربراہ کے طور پر خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں. فایز شکر صراحہ نے مسلمانوں کے مقدس ترین مقام کے خلاف یاوا گوئی کا اظہار حزب اللہ کے حلیف اور لبنانی پارلیمنٹ کے رکن میشل عون کی جماعت 'الحر پارٹی' کے زیر انتظام چلنے والے نجی ٹی وی "او ٹی وی" میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا. العربیہ ڈاٹ نیٹ نے طویل انٹرویو سے وہ سمعی اور بصری کلپ اس خبر کے ویڈیو ٹیزر کے طور پر شامل کیا ہے جس میں فایز اپنے سیاسی مربی اور سرپرست بشار الاسد کی محبت میں دیوانہ وار بیت اللہ کے خلاف ہزیاں بکتا ہوا صاف طور دیکھا اور سنا جا سکتا ہے.
پروگرام کے میزبان نے جب فایز کی توجہ ان کی انتہائی اشتعال انگیر دھمکی کی طرف دلائی تو انسان کے روپ میں شیطان صف فایر یوں گویا ہوا کہ "کعبہ اللہ تو پتھروں سے چنی گئی عمارت ہے اور انسان کی وقعت کسی بھی پتھر اور پہاڑ سے زیادہ ہے." انہوں نے کہا کہ میں تو ماضی میں بشار الاسد کو نقصان کی صورت میں جبل صھیون کو بھی نقصان پہنچانے جیسا بیان دے چکا ہے.
انٹرویو لینے والے اینکر پرسن نے حیران ہو کر بتایا کہ مکہ مکرمہ ایک مقدس شہر ہے، یہ دیگر پہاڑوں کی طرح صرف جمادات نہیں، اس پر فایز نے کہا کہ چلیں میری بات سے آپ مقدس شہر کو نقصان پہنچانا ہی لے لیں، پھر اسی سانس میں انہوں نے بشار کو نقصان پہنچانے کی صورت میں جدہ اور ریاض کے حوالے سے بھی اپنے انتہاء پسند خیالات دہرائے.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment